نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب منتقل ہونے کی خواہش مگر سعودی حکومت نے کیا جواب دیا؟ بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نامور صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے سعودی منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے

سعودی عرب منتقل ہونا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے سعودی حکومت کو باقاعدہ درخواست بھی دی ہے لیکن سعودی حکومت نے ان کی یہ درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سعودی حکام نے پاکستانی حکومت کو بھی نواز شریف کی درخواست کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔صابر شاکر کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے نواز شریف پر واضح کیا ہے کہ جب پہلے انہیں سعودی عرب میں قیام کی اجازت دی گئی تھی تو وہ دو حکومتوں کے مابین ہونے والے معاہدے کے تحت تھا لیکن اب ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے، ریاست پاکستان کی مرضی کے بغیر نواز شریف کو سعودی عرب میں قیام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close