عمران خان اور ریاستی ادارے مانیں یا نہ مانیں، اپوزیشن اور ریاست کے درمیان جاری مقابلے کے پہلے راونڈ میں انہیں شکست ہوئی، سینئر صحافی پھٹ پڑے

کراچی(پی این آئی)معروف اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ریاستی ادارے مانیں یا نہ مانیں، اپوزیشن اور ریاست کے درمیان جاری مقابلے کے پہلے راونڈ میں انہیں شکست ہوئی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کشمکش جاری ہے جس میں ایک طرف نواز

شریف ، آصف علی زرداری اور دیگر اپوزیشن جماعتیں ہیں تو دوسری طرف عمران خان اور فوجی قیادت ہے، میں سمجھتا ہوں کل اس مقابلے کا پہلا راونڈ ختم ہوا اور اس راونڈ میں نواز زرداری اتحاد کو بے مثال سیاسی مہارت کی بدولت کامیابی ہوئی ہے۔کامران خان نے کہا کہ سندھ پولیس سے کیپٹن(ر) صفدر کو معصوم ، ان کے خلاف ایف آئی آر کو فراڈ قرار دلوادیا، اس کے چند گھنٹوں بعد ہی افواج پاکستان کی جانب سے ایک غیر معمولی اعترافی بیان جاری ہوا جس میں انکشاف ہوا کہ فوجی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ سندھ رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران انتہائی غیر مناسب رویے کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا اس پیش رفت کے بعد پی ڈی ایم کے کیمپ میں شادیانے بجنے لگے ، اس فتح کے پیچھے پیپلزپارٹی کی کمال حکمت عملی تھی اور اس پر عملدرآمد کروانے والی جماعت مسلم لیگ ن تھی، کامران خان نے کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد بننے والی صورتحال میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماو¿ں کے بیانات کا حوالہ بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں