پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں خواجہ سراوں کو ترجیحی بنیادوں پرداخلے دینے کا فیصلہ فیس کی رعایت اور مفت کتابیں بھی ملیں گی

لاہور (آئی این پی ) پنجاب حکومت نے خواجہ سرا وں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر داخلے، مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں خواجہ سراوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی

گئی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018 کے تحت تعلیمی اداروں میں خواجہ سراوں کو داخلے دیے جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت اور مفت کتب بھی فراہم کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں