کراچی،کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سرکاری اسکول بند کر دیا گیا

کراچی (آئی این پی ) کورونا کیسز سامنے آنے کے بعدگورنمنٹ بوائز ہائر اسکول سچل گوٹھ کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔ تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور اب کورونا کیس مثبت آنے کے بعد کراچی کے ایک اور اسکول کو بند کر دیا گیا ہے۔ گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول سچل گوٹھ میں

کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کے تمام کلاس رومز میں ڈس انفیکٹنٹ اسپرے کیا جائے گا جب کہ اسٹاف اور طلبا قرنطینہ میں رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close