مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا،وفاقی وزیر کا طنز

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا،قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے روانہ ہوگئے تھے، اب لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار

اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں۔بدھ کو مریم نواز کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کی تقریروں سے عیاں ہے کہ یہ شکست مان چکے ہیں،ناکامی اور شکست ان کا مقدرہے،یہ لوگ ایک طرف گلگت بلتستان کے جمہوری عمل میں شریک ہیں لیکن دوسری جانب جمہوریت کے منافی باتیں کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ ہے ان کی جمہوریت اور آئین سے پاسداری۔ یہ سیاسی بد حواسی نہیں تو اورکیا ہے؟ قوم انہیں بد دعائیں دے رہی ہے جنہوں نے اپنی جیبیں بھر کر عوام کو کنگال کیا،مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا،قوم ان کاغذی شیروں سے واقف ہے جو اپنے ہی کارکنان کو چھوڑ کر صندوقوں سمیت ملک سے روانہ ہوگئے تھے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اب لندن میں قانون کے مفرور ہیں جن کی زبان سے قومی وقار اور ملکی مفاد تک محفوظ نہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close