پشاور(آئی این پی)بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت 100روپے سے بڑھا کر250روپے کر دی گئی ہے۔ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی بس کے سفری کارڈ کی قیمت 100سے بڑھا کر 250روپے کر دی گئی ہے تاہم سفری کارڈ کے 100روپے بیلنس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا
گیا۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی سروس کے آغاز پر 4لاکھ 50ہزار سے زائد سفری کارڈ مفت تقسیم کیے گئے تھے لیکن کارڈ کی قیمت 100 روپے رکھی گئی تھی جو بیلنس کی صورت میں صارفین کو فراہم کیا جا رہا تھا۔خیال رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا تھا۔اکتوبر 2017میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعوی کیا تھا جب کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49ارب روپے لگایا گیا لیکن منصوبے پر 71ارب روپے سے بھی رقم خرچ ہوئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں