لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے پاکستان مسلم لیگ ق کی کاوشوں سے پنجاب اسمبلی میں گندم کی قیمت2ہزار روپے من مقرر کرنے اوراس پر 2ہفتوں میں عملدرآمد کروانے کی قرار داد کی منظوری کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ
کمیٹی کی سفارشات پر قرار داد کی منظوری سے قائمہ کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث کاشتکاروں کو گندم کا بیج 3600روپے من، ڈی اے پی کھا4000یوریا کھاد1800سو روپے جبکہ کسانوں کی گندم1600روپے من قیمت ناکافی اور پیداواری لاگت سے کم تھی انہوںنے وفاقی حکومت کی طرف سے ایک بار پھر گندم کی قیمت1650روپے من مقرر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گندم کی قیمتوں کا تعین کا اختیار صوبوں کے پاس ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے گندم کی امداد ی قیمت2000روپے من مقرر کی گئی ہے جب مارکیٹ میں گندم 2250سے زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہے تو گندم کی کسانوں کو کم قیمت دینا ان کا استحصال ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں