لاہور (آئی این پی ) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم کامطلب ہے تمام داستانیں سچ تھیں، عدالتی فیصلہ پڑھنے پرشہبازشریف کی کارستانیوں کاپتا چل جائیگا،عدالتی فیصلے میں ایک ایک چیز کوواضح بیان کیاگیاہے،شریف فیملی کی خواتین کااحترام کرتے ہیں،آپ نے اپنی
خواتین کے نام پرٹرانزیکشنزکیوں کیں؟،احتساب کے عمل کوآگے بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں، شہبازشریف نے وکیل مقررکرنے میں بھی ڈنڈی ماری،شہبازشریف نے اپنے لیے سینئر،حمزہ کیلئے جونیئروکیل رکھاہے، مجھے کوئی شوق نہیں آپ کے معاملے پرآکربات کروں، نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کیساتھ روزانہ رابطہ ہورہاہے، ، نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا،جب تک عمران خان ہیں اپوزیشن کواین آراونہیں ملے گا۔ بدھ کو مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج لاہور اورمیرے لیے ایک تاریخی دن ہے،مجھ پرالزام ہے ایک سال سے چوری اورکرپشن کی جھوٹی داستانیں سنارہاہوں،آج ان داستانوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے،آج شہبازشریف اورحمزہ شہبازپرفرد جرم عائدہوگئی ہے،فردجرم کامطلب ہے وہ تمام داستانیں سچ تھیں،چارج شیٹ 51پیرااور 31 صفحات پر مشتمل ہے،چارج شیٹ کے مطابق کل 16 ملزمان ہیں،16 میں سے 4ملزمان اشتہاری قراردیدیئے گئے ہیں،سلمان شہباز،علی احمد،طاہرنقوی،ہارون یوسف اشتہاری قراردیئے گئے،دامادہارون یوسف بھی اشتہاری قراردیئے جاچکے ہیں،تیسرامفرور شریف گروپ کااسسٹنٹ مینجر طاہرنقوی دبئی میں ہے،طاہرنقوی کودبئی سے واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں،نصرت شہبازکواشتہاری قراردینے کی کارروائی جاری ہے۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ 70سے زائد افرادنے ان کوٹی ٹیز بھیجیں، عدالتی فیصلہ پڑھنے پرشہبازشریف کی کارستانیوں کاپتا چل جائیگا، عدالتی فیصلے میں ایک ایک چیز کوواضح بیان کیاگیاہے،مشیر داخلہ و احتساب کاکہناتھا کہ شہبازشریف کہتے ہیں مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ٹی ٹیز کے ذریعے پیسہ دوسرے ملک بھیجا جاتاتھا، شہبازشریف نے باربارفرمایا ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی،پہلے دن سے ایک ہی جواب ہے،میری کمردردہے،مجھے کرسی نہیں دی،جس دن سے کیس بنا ہے دونوں باپ بیٹا ایک ہی بات کررہے ہیں،تمام ای میلزاوردستاویزات شواہدکاحصہ ہیں، شریف فیملی کی خواتین کااحترام کرتے ہیں،آپ نے اپنی خواتین کے نام پرٹرانزیکشنزکیوں کیں؟،شہزادا کبر نے کہاکہ منی ایکس چینج چلانیوالے شاہد محمود اورآفتاب کاکرداربھی اہم ہے، شاہدمحمودپاکستان،آفتاب لندن میں منی ایکس چینج چلاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ منظورپاپڑوالاکیسے شہبازشریف خاندان کوپیسے بھیج سکتاہے،مشتاق چینی اپناجرم قبول کرچکاہے،ان لوگوں نے لوٹی ہوئی رقوم بینک کے ذریعے وائٹ کیں،ٹی ٹیز بھیجنے والے تمام لوگ منظور پاپڑ والے جیسے ہیں،نصرت شہباز کے نام سے تمام ٹی ٹیز جعلی ہیں،پیسہ فراڈ کے ذریعے بھیجا گیا جو منی لانڈرنگ کہلاتی ہے،یہ عوامی دستاویز ہیں جنہیں تفصیل سے پڑھنے کی ضرورت ہے،ان لوگوں نے لوٹی ہوئی رقوم بینک کے ذریعے وائٹ کیں، شہبازشریف کی مشہورگرین لینڈکروزراسی پیسے سے خریدی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن والے حکومت سے نیب قوانین ختم کرکے این آراومانگ رہے تھے،فردجرم میں آپ کے کک بیکس اورکمیشن بھی آگئے ہیں،احتساب کے عمل کوآگے بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،آج شاہدخاقان عباسی پربھی فردجرم عائدہوناتھی،شہبازشریف نے وکیل مقررکرنے میں بھی ڈنڈی ماری،شہبازشریف نے اپنے لیے سینئر،حمزہ کیلئے جونیئروکیل رکھاہے،کبھی کمردرد،کبھی آپ کے کمرے میں چوہے آجاتے ہیں،مجھے کوئی شوق نہیں آپ کے معاملے پرآکربات کروں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کیساتھ روزانہ رابطہ ہورہاہے،نوازشریف اس وقت برطانیہ میں وزٹ ویزا پرہیں،نوازشریف کوکوروناکے باعث وزٹ ویزامیں 6 ماہ کی رعایت دی تھی،نوازشریف کے وزٹ ویزاکی مدت رواں ماہ ختم ہوجائیگی، نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا،جب تک عمران خان ہیں اپوزیشن کواین آراونہیں ملے گا۔ شہزاداکبر نے کہاکہ نوازشریف لاہورہائیکورٹ کوحلف دینے کے بعدبیرون ملک گئے،نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیادپرجانیکی اجازت دی،شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کی راہ میں بھائی صاحب رکاوٹ ہیں،نوازشریف نے اس پہلے بھی کئی بار قوم کودھوکادیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں