موجودہ حکومت کا ایک اور بڑا اسکینڈل ، قومی ائیرلائن میں اربوں کا غبن پکڑاگیا، اہم گرفتاریاں متوقع

اسلام آباد(پی این آئی )قومی ائیرلائن پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران اربوں روپے کے غبن اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔پی آئی اے میں مالی کرپشن اور غبن کی داستانوں پر ایف آئی اے نے پی آئی اے کے خلاف دو انکوائریز مکمل کرلی ہیں۔انکوائریز کے دوران اربوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق

انکوائریز پی آئی اے کے مالی آڈٹ رپورٹ کے بعد مکمل کی گئیں، پی آئی اے کے خلاف انکوائریز کارپوریٹ کرائم سرکل نے کی ہیںجس کے بعد دو مقدمات جلد درج کرلیے جائیں گے جبکہ اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close