گلگت بلتستان الیکشن ، پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بڑی غلطی کر دی، کس سیاسی جماعت کی پوزیشن مضبوط ہو گئی؟تہلکہ خیز انکشافات

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں نے جلسے جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ ایسے میں پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیابی کس جماعت کے نصیب میں ہو گی اس حوالے سے کئی پیش گوئیاں ہو رہی ہیں۔ اسی

حوالے سے بات کرتے ہوئےسینئیر کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے حالیہ کالم میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے سامنے اس وقت تین بڑی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ پیپلز پارٹی کا وزیر اعلیٰ دیکھ چکے ہیں، ن لیگ کی تو وہاں ابھی حکومت ختم ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی والے وعدے کر رہے ہیں۔دیکھئے ان کے وعدوں میں کتنا اثر ہوتا ہے مگر یاد رہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ان کی زبانوں میں تاثیر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام میں سیاسی ولولہ اور جذبہ بہت ہے، وہاں کے جلسے واقعی سماں باندھ دیتے ہیں، پاکستان میں ایسے جلسے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں میں ہوا کرتے تھے، خاص طور پر بھٹو کے عہد میں تو جلسوں کا رنگ ہی اور ہوتا تھا۔مظہر برلاس نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا لیکن بلاول بھٹو زرداری تو پچھلے بیس دنوں سے یہاں سے نکلے ہی نہیں، گلگت بلتستان کے پہلے عبوری گورنر قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے کئی رہنما اپنے چیئرمین کے ساتھ ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہر ایک حلقے میں گئے اور وہاں کا دورہ کیا جس کے اثرات یقینی طور پر نظر آئیں گے۔مریم نواز نے بھی وہاں بڑے شاندار جلسے کئے ہیں مگر ان کے وزیر اعلیٰ کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے پھر ان کی پارٹی کے کئی اراکین بھاگ گئے ہیں۔ اگرچہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے مگر پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم میں ایسی غلطیاں کر چکی ہے جن کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی وجہ سے پی ٹی آئی کی دو سیٹیں بڑھ جائیں گی مگر گلگت بلتستان کا الیکشن مجموعی طور پر پیپلز پارٹی جیتے گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان میں ٹکٹوں کی تقسیم درست کی۔ یہ وہ واحد جماعت ہے جس کے وزیراعلیٰ نے کارکردگی دکھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار دیا۔ اور اب وہ جلسوں میں اپنی کارکردگی بیان کر رہی ہے جبکہ اس کے برعکس دیگر دو جماعتیں الزام تراشیاں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان میں طویل قیام بھی یہاں کے لوگوں کے دلوں میں گھر کر گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی پہلے نمبر پر ہو گی۔ بقول نذیر ڈھوکی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہر حلقے میں گئے ہیں۔ اس کے اثرات یقینی طور پر نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close