وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کے اثاثوں میں کتنی کمی ہوئی؟ کتنی ذاتی گاڑیوں کے مالک ہیں؟ حیران کن تفصیلات جاری

اسلام آباد (پی این آئی) اراکین قومی اسمبلی کے سال 19-2020ء کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں میں کمی ہوئی۔سال 19-2018ء میں وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ

80 لاکھ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک تھے۔جبکہ سال 19-2020ء میں وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار یا ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے چار غیر ملکی اکاؤنٹس ہیں۔ وزیراعظم کے اکاوَنٹس میں 3 لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز اور 518 پاؤنڈز موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے پاس ایک کروڑ 99 لاکھ روپےسے زائد کیش موجود ہے۔وزیراعظم عمران خان کے پاس 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریاں موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں