تازہ ترین

ان ہائوس تبدیلی کا آپشن بھی زیر غور ہے ، پاکستان کی عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، بڑے ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ایسے دوراہے پر آگئے ہیں کہ آئینی اور انتظامی کردار بہت گڈ مڈ ہو چکے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں وسائل پیدا ہو رہے ہیں اسے مکمل ٹھیک کرنا ہے تو دو چار جونیئر افسران کے تبادلے کا سوال نہیں ہمیں رویے درست کرنے کی

ضرورت ہے ۔ کیا ریاستی ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کو مسترد کرنا ایسی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف ہے ۔ انکوائری رپورٹ ہمارے بیانیے کی حمایت کرتی ہے یہ جونیئر افسران کے تبادلے سے بڑا واقعہ ہے اس کے اندر آئینی حدود پر عمل نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مسلط شدہ حکومت کو عوامی طاقت سے ہٹا کر آئینی حکومت لائینگے ۔ ہم نے جنوری میں لانگ مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے ۔ ہمارے استعفوں کے بعد ہی عام انتخابات ہونگے ۔ ان ہائوس تبدیلی کا آپشن بھی زیر غور ہے ۔ پاکستان کی عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام گیس و بجلی کے بل تک ادا نہیں کر پارہے ۔ حکومت کے ا تحادی کب تک ان کی نااہلی کا بوجھ اٹھا پائینگے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں