پیپلز پارٹی اورن لیگ کا اتحاد زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آتا، پیشگوئیاں شروع کر دی گئیں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا اتحاد زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آتامنگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جی اغواء سے متعلق سندھ حکومت کو شکایت تھی ۔ اس سے متعلق انکوائری ہوئی جن لوگوں پر الزام ہے ان کے خلاف کارروائی

ہو گی ابھی مزار قائد انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر پر کارروائی ہونا باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا اتحاد زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آتا ۔ دونوں کے مفادات مختلف ہیں ۔ پیپلزپارٹی رپورٹ کو خوش آئند کہہ رہی ہے اور نون لیگ اس کو مسترد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور کیا چاہتے ہیں ۔ افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔ نون لیگ کو بھی انکوائری رپورٹ کو ویل کم کہنا چاہیے ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close