پاکستان میں کورونا ویکسین لانے میں کتنا وقت لگے گا، کونسے پانچ امیر ترین ممالک پہلے ہی آرڈر دےچکے ہیں؟پریشان کن تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ترقی پزیرممالک کو ویکسین کی فراہمی میں کم از کم دو سال لگیں گے، کورونا ویکسین پر امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے، 5 امیرترین ممالک 500 ملین خوراکوں کا آرڈر دے چکے ہیں۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ

ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے۔پانچ امیر ترین ممالک 500 ملین ویکسین کی خوراک کا آرڈر دے چکے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ترقی پزیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کو کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔واضح رہے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔جرمن دواساز ادارے بائیون ٹیک کے ساتھ مشترکہ طور پر تیارکی گئی ہے۔ ویکسین اپنے تیسرے آزمائشی مرحلے میں کورونا کو روکنے میں 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ مریضوں کو 4 ہفتوں کے دوران آزمائشی ویکیسن کی 2 خوراکیں دی گئیں اور دوسری خوراک کے ایک ہفتے بعد ویکسین نیکورونا کے خلاف تحفظ فراہم کرنا شروع کیا۔ فائزر کے چیئرمین البرٹ بورلا نے کہا کہ تیسرے آزمائشی مرحلے کے پہلے حصے میں آنے والے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری ویکسین کوروناکو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فائزر کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے کلینکل ٹرائل کے نتائج بہت کامیاب رہے ہیں اور ابھی تک کورونا ویکسین کے تجربات میں کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی، ویکسین کے رواں ماہ میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال کیلئے امریکی حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں