ملک میں مہنگائی سے وزیراعظم بھی پریشان ، کس کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی اجلاس میں سب کی خوب ’کلاس‘ لی ہے ، جنہوں نے انہیں چکمہ دینے کی کوشش کی، سب کو کھری کھری سنادیں ، جس کی وجہ سے اشارہ مل رہا ہے کہ وزیراعظم آنے والے دنوں میں اپنی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا سوچ رہے ہیں ، جن میں سے اہم تبدیلی حفیظ شیخ

کی ہوسکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار وسمیع ابراہیم نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہنگامی اجلاس میں وزیراعظم کو یہ بتایا گیا کہ دیکھیں سیمنٹ کی بہت زیادہ فروخت ہوئی ہے ، سریے کی فروخت بھی بڑھ چکی ہے ، جس کی وجہ سے کنسٹرکشن انڈسٹری چل رہی ہے اور لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اور جلد ہی ملک ترقی کرے گا ، اس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے سب اچھا کی رپورٹ نہ دی جائے کیوں کہ مجھے حقائق کا علم ہے ، لوگ مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اورآپ لوگ مجھے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں ، مجھے ایسی باتیں نہیں سننی ، مجھے کیا حقیقت کا علم نہیں ہے ، میرا لوگوں سے براہ راست رابطہ ہے جن سے میں اس بارے مین پوچھتا ہوں۔تجزیہ کار کے مطابق وزیراعظم نے کسی بھی مصلحت سے کام نہیں لیا اور جو باتیں کیں ایسا لب و لہجہ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ، اس سے لگتا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے ساتھ اپنا رابطہ بہتر بنایا ہے ، جس کے لیے عام لوگوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا ایک اشارہ تو ان کی طرف سے کیے گئے دو جلسے بھی ہیں، جب کہ تیسرے جلسے کا اعلان صوابی میں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close