غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کوششیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کا بیرون ملک چار معاشی وزیر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک چار نئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نئے معاشی وزرا تعینات کرنے کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کیا گیا ہے۔معاشی وزیر لندن

، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو میں تعینات کیے جائیں گے۔معاشی وزرا کی تعیناتی کے لیے سینئیر بیوروکریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور 21 کے موزوں اُمیدواروں کی نامزدگیاں فوری طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں وزارت وزارتوں، ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں سے ماہر افسرون کے نام مانگ لیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close