اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ہفتہ اوراتوار کو مری اور گلیات کے پہاڑوں پرموسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جمعہ سےہفتہ کےدوران کوئٹہ ، ژوب ، زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ پیشنگوئی کے مطابق منگل کی رات اسلام آباد میں موسم خشک اورجزوی ابر
آلودررہے گا جبکہ بدھ کے روز موسم خشک اورجزوی ابر آلودررہے گا۔ منگل کی رات کشمیر، گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود/سرد رہیگا جبکہ بدھ کے روز موسم جزوی ابر آلود/سرد رہیگا۔ منگل کی رات صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلودررہے گا ۔ بدھ کے روز صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہے گا۔ منگل کی رات اور بدھ کو صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ منگل کی رات صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ خطہ پوٹھوہار سمیت بالائی پنجاب میں جزوی ابر آلود رہنےکی توقع ہے۔ اس دوران رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان ، بہا ولپوراور اس کے گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں سموگ/دھند چھائے رہنےکا امکان ہے۔ منگل کی رات اور بدھ کو صوبہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم اس دوران مکران کے ساحلی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں