پیپلز پارٹی جی بی میں حکومت بنائے گی، لوگوں کو حق ملکیت دے گی، بڑا اعلان کر دیا گیا

گلگت بلتستان، نگر (آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تحریک کا مقصد گلگت کے عوام کو حق خاکمیت دینا ہے، روزگار دینا ہے اور تعلیم یافتہ بنانا ہے، آج سے پہلے بھی جتنے حقوق جی بی کو ملے وہ صرف پیپلز پارٹی نے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سازشی عناصر

علیحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں لیکن آج بھی گلگت کے عوام حق شمولیت مانگ رہے ہیں، 1947سے لے کر 1973تک پاکستان میں متفق آئین نہیں تھا، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو اسلامی جمہوری آئین دیا اور آج یہاں کے پہاڑوں اور لوگوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں یہاں کے عوام کو آئین دوں گا اور آئینی حقوق بھی دوں گا،گلگت کو صوبہ بھی دیں گے اور مخالفین کو گندم کی سبسڈی ختم کرنے ٹیکس بڑھانے نہیں دیں گے، منگل کو گلگت بلتستان نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے سبسڈی کا دفاع کریں گے، ہم صوبہ بننے سے پہلے ہی ٹیکس لگانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15نومبر کو پیپلز پارٹی جی بی میں حکومت بنائے گی اور تین ماہ کے اندر حق ملکیت کے قانون سازی کرے گی، لوگوں کو حق ملکیت دے گی، ان کی سر زمین میں ان کا حق ہو گا، یہاں کے معدنیات میں یہاں کے لوگ حق کریں گے اور جی بی میں ایسا معاشی انقلاب آئے گا کہ پاکستان کے دیگر علاقوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہاں کے نوجوانوں کو حق روزگار دیں گے، خواتین کو روزگار دیں گے، پندرہ نومبر کو پیپلز پارٹی کی حکومت بن رہی ہے اور روزگار میں ترجیح مقامی لوگوں کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، پیپلز پارٹی نے صدر آصف زرداری کی حکومت میں 175فیصد پاک فوج کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا، یہ کام نہ تو تحریک انصاف کر سکتی ہے نہ ہی مسلم لیگ نون کی حکومت کر سکتی ہے، نہ ہی کسی آمر نے کیا ہے کیونکہ ہمارے جانے کے بعد تنخواہوں میں اضافے کے بجائے کٹوتی ہوئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں