خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، نومبر کے پہلے ہفتے میں شرح کتنی ہو گئی؟

پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، نومبر کے پہلے ہفتے میں شرح 1 اعشاریہ 51 فیصد تک پہنچ گئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آخری ہفتے میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا،

نومبر کے پہلے ہفتے میں بھی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور شرح 1 اعشاریہ12 فیصد سے بڑھ کر دوسرے ہفتے میں 1 اعشاریہ 51 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق زیادہ کیسز کی شرح کے علاقوں میں مانسہرہ، چترال، پشاور اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں 19 سرکاری سکول کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 نجی سکولوں کو بند کیا گیا، سکولوں کو 10 ہزار سے 40 ہزار روپے تک جرمانہ کیا گیا، صوبہ میں مجموعی طور پر 81 سکولوں کو بند کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران کیسز میں کمی واقع ہوئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close