اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈیو پاکستان کے 27 برطرف ملازمین کی درخواست پر سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس لبنی سلیم پرویز نے 18 نومبر کیلیے نوٹس جاری کئے۔ عدالت عالیہ نے سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریڈیو پاکستان، ڈائریکٹر ایڈمن کو
نوٹس جاری کر دیا ،عدالت نے فریقین کو 18 نومبر تک پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ دور ان سماعت اپنے دلائل میں وکیل ملازمین نے کہاکہ ملازمین پندرہ سال یا اس سے بھی زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں، ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ نے بغیر نوٹس اور بغیر وجہ بتائے برطرف کردیا۔وکیل ملازمین نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے 20 اکتوبر سے انٹری بندکردی ہے، کیا آپ نے ایگریمنٹ کے وقت دیکھا نہیں تھا کہ آپ کو یہ حقوق نہیں ملیں گے۔ وکیل ملازمین نے کہاکہ 2007 اور 2012 میں اسی کیٹیگری کے کچھ جونیئر ملازمین کو ریگولر کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں