اسپیکر کی جانب سے طلب کردہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پی ڈی ایم کیسے کرے گی؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے طلب کردہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پی ڈی ایم متفقہ طور پر کریگی، گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا سوال پہ پیدا نہیں ہوتا، قومی ایئر لائن پر بھی خطرے بادل چھاگئے ہیں، بین الاقوامی سول ایوی ایشن نے 90

روز کی مہلت دی ہے، اس قومی جرم پر وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کو جیل میں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا سیاسی منظر نامے جو تبدیل ہوا ہے اس کا کریڈٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے پیپلز پارٹی کی ساری قیادت وہاں ہے ،چیئرمین جگہ جگہ جا رہے ہیں حق حاکمیتِ ،حق روز گار حق ملکیت کی جارہی ہے ،پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان کی عوام سے تین نسلوں کا رشتہ ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے جی بی سٹیٹس دے دیا ہے اس وقت سر سبز ماحول کو وفاقی وزیر بدزبانی اور آلودہ زبان سے خراب کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی صرف ایجنڈا پر بات کر رہی ہے گلگت کے لوگوں کے دلوں میں پیپلز پارٹی ہے فاتح پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست میں نیا ایجنڈا دینے جارہے ہیں ،حکومت پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ،پیپلز پارٹی کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اعلان کیا گیا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مرکزی کردار ادا کریں گے ، قومی اسمبلی کے سپیکر نے جو اسمبلی کا حشر کیا ہے پی ڈی ایم فیصلہ کریگی کہ ہم نے ان کے بلائے ہوئے اجلاس میں جانا ہے کہ نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ سبز جھنڈے کی عزت ہو گی روز گار کیلئے باہر سے لوگ آئیں گے تاہم انہوں نے لوگوں صرف بے روزگار کیا ہے ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پی آئی اے کو خاموش کر دیا گیا ہے پاکستان کو بین الاقوامی سول ایوی ایشن جس میں 188 ممالک ہیں نے90دن کی مہلت دی ہے لگتا ہے کہ اب پی آئی اے کو جہاز آڑانا مشکل ہو جائیں گے اگر حکومت نے ہوش نہ سنبھالا تو پھر دوسرے ممالک ائیرسپیس لے جائیں گے غدار وہ ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو دفن کیا ہے، وزیراعظم اور وزیر ہؤا بازی کو جیل میں جانا چاہیے،6جہاز کی لیز ختم ہو رہی ہے وہ واپس جا رہے ہیں روزویلٹ کو ہم نے فروخت کر دیا ہے یہ گدھ ہیں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جہاز فروخت کیے جا رہا ہیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close