راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کانفاذ شہر کے اہم ترین کو ن کون سے علاقے شامل ہیں؟ جانیئے

راولپنڈی (آئی این پی ) ضلعی انتظامیہ نے19نومبر تک راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ نیو لا لہ زار، گور نمنٹ گرلز ہائی اسکول کہوٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آباد میں لاک ڈاؤن رہے گا۔مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور سرکاری و نجی دفاتربند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)

انوارالحق کے مطابق راولپنڈی شہر کی بعض جگہوں سے کورونا وائرس سے متاثرہ مر یضوں میں غیر معمولی اضافہ د یکھنے میں آیا ہے جو کہ پبلک ہیلتھ کے لئے خطرے کا با عث ہے۔ عوام کے و سیع تر مفاد کے پیش نظر ایسے تمام ہا ٹ سپا ٹس میں ہوم ڈ یپارٹمنٹ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈا ؤن کا نفاذ کیا جا رہاہے۔ راولپنڈی کے علاقے فوجی فا ؤنڈ یشن یو نیو رسٹی نیو لا لہ زار، گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور عباسی آ باد کی کورونا وائرس ہاٹس پاٹس کے طور پر نشا ندہی ہوئی ہے۔ مذکورہ علاقوں میں 10 نو مبر2020 سے 19نو مبر2020 تک آمد و رفت کو کنٹرول کر نے کے لئے سمارٹ لاک ڈا ؤن رہے گا۔ ان علا قوں میں پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے لوگوں کی آمد و ر فت مکمل طور پر بند ر ہے گی ما سوائے ایسی سہو لیات جن کو اس پابندی سے مثتنثیٰ قرار دیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر قسم کی مذ ہبی، سما جی و دیگر اجتما عات پر مکمل پا بندی عا ئد ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close