پریشان کن رپورٹ آگئی،کراچی میں ہیوی گاڑیوں نے 100موٹرسائیکل سوار کچل دیئے

کراچی (آئی این پی ) کراچی کی مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، خصوصا بڑی گاڑیوں کی تیز رفتاری یا موٹر سائیکل سواروں کی بے احتیاطی بھی اس کا پیش خیمہ ہے۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

گزشتہ پانچ ماہ کے دوران شہر قائد کی سڑکوں پر سو موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ دیگر افراد حادثات کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔ جاں بحق ہونے والے یہ افراد وہ ہیں جو صرف ہیوی گاڑیوں ٹرک ٹرالر بسوں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے نیچے آکر موت کے منہ میں چلے گئے، چھوٹی گاڑیوں سے ہونے والے حادثات اس کے علاوہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کی مختلف شاہراہوں پر چلنے والی ہیوی گاڑیوں ڈمپرز، ٹریلرز، واٹرٹینکرز کی غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث 5ماہ میں100موٹرسائیکل سوار کچلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق5ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر122افراد جاں بحق ہوئے جون تا ستمبر بچوں سمیت79 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے جبکہ اکتوبر2020میں ہیوی گاڑیوں نے21موٹرسائیکل سوار کچل دیا، کراچی میں روڈ سیفٹی ایکشن پلان پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں