اللہ تعالی کا شکر ہے ، ایک اور قیدی کو انصاف ملا،مریم نواز نے کس کی رہائی کا خیر مقدم کر دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کا میر شکیل الرحمن کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر۔کہتی ہیں کہ اللہ کا شکر ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے انتقام کا نشانہ بننے والے ایک اور قیدی کو انصاف ملاہے۔ ایک بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ میر شکیل الرحمن نے سچائی،

صداقت اور اصولوں کی خاطر نا حق قید کاٹی میر شکیل الرحمان اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کی علامت بن کر ابھرے ہیں مسلم لیگ ن میڈیا، اظہار رائے اور شہریوں کے آئینی حقوق اور آزادی کی جدوجہد میں میڈیا کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close