پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے نئے کتنے متاثر، کتنے جان سے گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے نئے کتنے متاثر، کتنے جان سے گئے؟عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید23 افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے

مطابق ملک میں کورونا کے ایک ہزار637نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ46 ہزار476 ہوچکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ19ہزار431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور20 ہزار45زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 50ہزار834 اور پنجاب میں ایک لاکھ7 ہزار329ہے۔ خیبرپختونخوا40 ہزار843، اسلام آباد22ہزار110، بلوچستان16ہزار152، آزاد کشمیر4 ہزار830 اورگلگت میں4ہزار378 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار420 اور سندھ میں 2 ہزار 687 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار290، اسلام آباد244، بلوچستان154، ‏گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں112 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں