چین کے نئے سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات، کیا کچھ زیر گفتگو آیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)چین کے نئے سفیر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات، کیا کچھ زیر گفتگو آیا؟ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں

باہمی دلچسپی کےامور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک چین تعلقات کو مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ چینی سفیر نے خطے سے تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close