اہم فیصلوں کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہو گا

اسلام آباد(پی این آئی)اہم فیصلوں کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہو گا،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی

سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اپوزیشن کے جلسوں اور بیانیے پر گفتگو ہوگی۔ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کابینہ کو سبسڈیز اور گرانٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت تجارت جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن کے متعلق سمری پیش کرے گی اور وزارت داخلہ مختلف کیسوں میں تحقیقات کیلئے اجازت مانگنے کی سمری پیش کرے گی۔کابینہ اجلاس میں ٹی ڈیپ کو رجسٹریشن کے لئے “رجسٹرانٹ” باڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ سیندک میٹلز لمیٹڈ بورڈ میں ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس کے علاوہ کابینہ میں 28 اکتوبر کے ای سی سی کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ کابینہ توانائی کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلے بھی توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے۔کابینہ اجلاس میں فارمیسی کونسل کی تشکیل نو کیلئے نامزدگیوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ توانیر ایران سے 104 میگاواٹ بجلی خریدنے کے معاہدے کی تجدید پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ ساحلی علاقوں کے سروے کیلئے ضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی کابینہ میں پیش ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں