لاہور(پی این آئی)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیااورچودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔چودھری نثار نے چودھری شجاعت کی صحت یابی کیلئے دعاکی اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت
سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں،ڈاکٹروں کی ابتدائی تشخیص کے بعد چودھری شجاعت حسین کو نمونیا ہے ، ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ نمونیا کے شدت اختیار کرنے کی وجہ سے انہیں شدید چھاتی کا انفیکشن ہے۔ پرنسپل سمز میڈیکل کالج ڈاکٹرامجدکا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت سروسز ہسپتال میں علاج سے مطمئن ہیں ،ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے،اور وہ لوگوں سے بات چیت کررہے ہیں۔پرنسپل سمز کا کہنا تھا کہ نروس سسٹم کی ایک بیماری چوہدری شجاعت حسین کو ہے، بلغم نہ نکلنے سے چوہدری شجاعت کو سانس لینے میں دشواری ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں