کورونا وائرس قابو سے باہر ہونے لگا، 2 بڑے شہروں کے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)کورونا وائرس قابو سے باہر ہونے لگا، 2 بڑے شہروں کے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور، ملتان، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔جو 19 نومبر تک نافذ رہے گا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پاکستان بھر میں کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے لاہور میں نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، اقبال ٹاؤن رضا بلاک، سکندر بلاک اور عمر بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں گارڈن ٹاؤن، کیولری گراؤنڈ، ڈی ایچ اے فیز ون اے اور فیز 6 بھی شامل ہیں۔ملتان کے پانچ علاقوں نقشبند کالونی، گلگشت کالونی، میپکو کالونی، ملتان کچہری اور سعادت کالونی کے علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی کے بھی 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی۔دھر کورونا کی بڑھتی لہر پر قابو پانے کے لئے اقدامات پر کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کیا جائے گا۔شادی ہالزاور مارکیز میں تقریبات کے حوالے سے صوبائی وز راء ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو حتمی سفارشات پیش کرے گی۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 329، سندھ میں ایک لاکھ 50 ہزار 834، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 843، بلوچستان میں 16 ہزار 152، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 378، اسلام آباد میں 22 ہزار 110 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 52 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close