راوی اربن سٹی، پہلے فیز کیلئے 140 ارب کہاں سے دے، حکومت مشکل میں پڑ گئی

لاہور(آئی این پی) روای کنارے نیا شہر بنانے کے لیے حکومت پہلے فیز میں 140ارب کہاں سے دے؟ جگہ خریدنے کے لیے پنجاب حکومت مالی مشکل میں پڑ گئی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے میگا منصوبے پر بڑی رقم دینے کے سر جوڑ لیے۔ منصوبہ بندی کے لیے روای ریور پراجیکٹ اینمیشن وڈیو استعمال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فنڈ کے حصول کے کیے’’برئج فنانسنگ‘‘کی حکومت کو سمری ارسال کی گئی جس میں اتھارٹی نے حکومت سے فنڈ دینے کی استدعا کی اور کہا ہے کہ پھر اتھارٹی ذرائع آمدن کے یہ فنڈ واپس کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ نہ یہ معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو مشاورت اور منظوری کے لیے ارسال کردیا ہے۔ ایک لاکھ ایکٹر رقبے کی خریداری کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 3 کھرب 84 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پہلے فیز میں 44 ہزار ایکٹر رقبے کی خریداری کے لیے 1 کھرب 40 ارب روپے مطلوب ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close