گیارہ ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ نرسری اور پریپ کلاسز لگانے کی بھی اجازت دے دی گئی

لاہور(آئی این پی) طلبا ء کو مزید تعلیمی نقصان سے بچانا کے لیے ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر میں موجود گیارہ ہزار سے زائد پرائمری سکولوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ نرسری اور پریپ کلاسز لگانے کی بھی اجازت دے دی ،کلاسز میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔تفصیلات کے

مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نرسری اور پریپ کی کلاسز لگانے کی بھی اجازت دے دی ۔پنجاب بھر کے گیارہ ہزار پرائمری سکولوں میں ابتدائی تعلیم کی کلاسز کو بحال کیا جائے گا ۔ کلاسز میں ای سی ای کٹس لازمی ہونی چاہیے۔کلاسوں میں کئیر گیورز کا ہونا بھی لازمی ہوگا۔کلاسز میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔مراسلے کے مطابق کلاسز میں ای سی ای کٹس لازمی ہونی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close