میاں شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں کمر کی تکلیف بڑھ گئی، ن لیگ نے عمران خان کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف کی کوٹ لکھپت جیل میں کمر کی تکلیف بڑھ گئی، مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو جیل میں ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی جا رہی ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کے ذمہ دارعمران خان

ہیں۔تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جیل میں قائدحزب اختلاف ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابل ترس ہے،عمران صاحب جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں،انہوں نے کہا عمران خان کا اقتدار کا سفر ووٹ چوری،سیاسی انتقام اوردہشتگردی، سیاسی مخالفین کوجیلوں میں بند، میڈیا کی آواز بند کرکے اب شہباز شریف کی صحت پراختتام پذیرہورہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close