گلگت بلتستان الیکشن ، کونسی سیاسی جماعت کلین سویپ کرے گی؟بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن میں کلین سویپ کرے گی، عوام کس کے ساتھ ہیں یہ سب کو پتا چل گیا ہے، سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

معاشی ٹیم اور سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت مہنگائی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں یہ سب کو پتا چل گیا ہے۔ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہے۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی کی صورتحال پر حکومت کو ٹارگٹ کررہی اور پروپیگنڈا کررہی ہے۔اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کا آج عوام کو نقصان بھگتنا پڑ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت بہتر ہوگئی ، اب معاشی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔ 2 سال کی محنت سے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا ہے۔جلد معاشی پالیسیوں کے اثرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ وزیراعظم نے اقتصادی معاشی ٹیم کو کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم عوام کو بتائے کہ گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو کتنا نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں نیب کیسز، اگلے سال مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی پر بھی مشاورت کی گئی، اسی طرح حالیہ انتخابات مین کامیاب ہونے والے نئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی جیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close