حیدرآباد(این این آئی)این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے حیدرآباد کو خطرناک شہروں میں شامل کر لیا، حیدرآباد میں اب تک 6 افراد کورونا سے جا ں بحق ہو چکے ہیں اور اس وقت بھی 6 مریض آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔حیدرآباد میں مجموعی طور پر کورونا سے تحفظ کی ایس او پیز پر براہ نام عمل کیا جا رہا ہے،
ہسپتالوں عدالتوں تعلیمی اداروں سمیت ہر جگہ ایس او پیز کو اہمیت نہیں دی جا رہی اور اکادکا افراد ہی ماسک پہنے ہوئے نظر آتے ہیں، انتظامیہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں کوئی خاص متحرک نظر نہیں آتی اس لئے کورونا کے پھیلائو کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں