ریاست جوناگڑھ پاکستان کاحصہ تھاہےاوررہے گا، نواب آف جونا گڑھ نے وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)نواب آف جونا گڑھ نواب جہانگیر خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کاخواب تھا۔مودی! سن لے ریاست جوناگڑھ پاکستان کاحصہ تھاہےاوررہے گا۔پاکستان میں مسئلہ جوناگڑھ کےحل کےلئے سیاسی وسفارتی کوششیں تیزہونی چاہیئے۔وزیراعظم کشمیر کی طرح ریاست جوناگڑھ کےبھی

سفیر بنیں۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواب آف جوناگڑھ نواب جہانگیرخان نے کہا ہے کہ تقسیم ہند سے قبل جوناگڑھ ایک فلاحی ریاست تھی جس میں ریاست کے باشندگان کی تعلیم ،صحت اور خوراک ریاست مفت فراہم کرتی تھی۔انہوں نے کہا تقسیم ہند کے وقت میرے دادانواب محبت خان نے پاکستان میں شمولیت کافیصلہ کیااوراس سلسلے میں قائداعظم سے ملاقات کےلئے پاکستان آئے تو بھارت نے 9نومبر کواپنی افواج غیرقانونی طورپرریاست میں بھیج کرقبضہ کرلیا۔جوناگڑھ پہلاعلاقہ تھا جس پربھارت نے پاکستانی حدود کراس کیاہم آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔ہم علاقائی اورعالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی قوانین کے مطابق ہماراجائز حق یعنی ہماری ریاست پربھارت کا قبضہ ختم کروایاجائے۔دستاویزی طورپرریاست اب بھی پاکستان کاحصہ ہے۔نواب جہانگیرخان نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے سفیربن کرعالمی سطح پراس کا کیس لڑیں تاکہ قائد اعظم کاخواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔پاکستان کاکیس مضبوط اورعالمی قوانین کے مطابق ہے۔انہوں نےپاکستان سےمطالبہ کیاکہ اسلام آباد میں جوناگڑھ ہاوس قائم کیاجائے اورپاکستان میں 25لاکھ سے زائد آباد جوناگڑھ کمیونٹی کے مسائل کوحل کیاجائے۔مسئلہ جوناگڑھ اورمسئلہ کشمیرکی اپنی اپنی نوعیت ہے اوردونوں کوبیک وقت عالمی سطح پراٹھایاجاناچاہیئےکیونکہ قانونی اور اخلاقی طورپرپاکستان کا موقف عالمی قوانین کے عین مطابق ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close