گلگت بلتستان الیکشن ، وزیراعظم عمران خان نے اپنا بہترین کھلاڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا، مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی

اسلام آباد (پی این آئی) گلگت بلتستان میں سپریم اپیلٹ کورٹ کی جانب سے 12 نومبر تک الیکشن کمپین کرنے کی اجازت ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا بہترین کھلاڑی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت

بلتستان میں تحریک انصاف کی الیکشن مہم چلانے کے لیے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو گلگت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔عمران خان نے بلاول بھٹو اور مریم نواز کی الیکشن مہم کو کمزور بنانے اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی الیکشن مہم میں مدد کے لیے ذلفی بخاری کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذلفی بخاری جن کا مکمل نام سید ذوالفقار بخاری ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز کے عہدے پر تعینات ہیں ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے ۔یاد رہے کہ ۔پیپلز پارٹی کی اپیل پر سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے چیف کورٹ کا فیصلہ 12 نومبر تک معطل کردیا جس کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر کو انتخابی مہم کی اجازت مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 3 دن میں گلگت بلتستان سے باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان گلگت میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کے ممبران کے علاوہ پاکستانی شخصیات انتخابی مہم چلا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close