بلاول بھٹو کو انتخابی مہم کب تک جاری رکھنے کی اجازت مل گئی؟

گلگت(پی این آئی)بلاول بھٹو کو انتخابی مہم کب تک جاری رکھنے کی اجازت مل گئی؟سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیااوربلاول بھٹو کو12 نومبر تک گلگت میں رہنے اورانتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم اپیلٹ کورٹ میں انتخابی مہم کے حوالے سے

گلگت بلتستان ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت ہوئی ،سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیااور13 نومبرکو پیش ہونے کیلیے فریقین کو نوٹسز جاری کردیےسپریم اپیلٹ کورٹ نے بلاول بھٹوکوانتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دی،بلاول بھٹوکو12نومبرتک گلگت میں رہنے اورانتخابی مہم جاری رکھنے کی اجازت دےدی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 12 نومبرتک انتخابی مہم جاری رہے گی ،ہائیکورٹ نے سرکاری عہدے رکھنے والوں پر مہم کی پابندی لگائی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close