پاکستان کو جو بیماری لاحق ہے اس کا نام ہے عمران خان ,یہ بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی، اُٹھا کر باہر پھینکنا پڑے گا۔مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب

غذر(پی این آئی)پاکستان کو جو بیماری لاحق ہے اس کا نام ہے عمران خانیہ بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی، اُٹھا کر باہر پھینکنا پڑے گا۔مریم نواز کا انتخابی جلسے سے خطاب۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جو بیماری لاحق ہے اس کا نام ہے عمران خان، اِدھر اُدھر سے توڑ کر بنائی

ہوئی جماعت کا نام تحریک انصاف ہے، کووڈ 19 کی بیماری 2018 میں ہی آگئی تھی، یہ بیماری ماسک پہننے سے نہیں جائے گی، اُٹھا کر باہر پھینکنا پڑے گا۔غذرمیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری نے ہماری معاشی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، عمران جیسے لوگ جب منہ کھولتے ہیں تو غلاظت نکلتی ہے،لوٹوں کو ووٹ نہیں دینا،وہ شخص جماعت سے نہیں عوام سے بے وفائی کرتا ہے،اس حکومت کا احتساب کرنا ہے، یوم احتساب قریب آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شیر آئے گا۔مریم نواز نے کہا کہ مریم نواز گوپس نہیں آئی، اپنے بھائیوں کے گھر آئی ہے، آپ لوگ بہت مشکل اور دشوار گزار راستوں سے آئے ہو، آپ کومیرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا بھی سلام ہو۔نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کیا جب گوپس کو ضلع کا درجہ دیا گیا تو کیا عزت نہیں ملی تھی؟گوپس کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں لیکن جعلی حکومت روک کر بیٹھی ہے، میں نے جعلی حکومت کو کبھی حکومت نہیں سمجھا ، اس حکومت کے نصیب میں خدمت کرنا نہیں لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس کے نصیب میں خدمت کرنا نہیں اُس سے درخواست کرنے کا فائدہ نہیں، باپ بیٹی کا رشتہ نواز شریف کی خدمت دیکھ کر مزید بڑھ گیا ہے۔مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حکومت میں گلگت بلتستان میں ایک بھی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا،امن اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے پانچ سال میں لاکھوں سیاح یہاں آئے۔اُن کا کہنا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے لیے آواز اُٹھاؤں گی، دیامربھاشاڈیم پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کو نوکری نہیں دی جارہی، دیامر بھاشا ڈیم میں نوکری کے لیے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، دیامر متاثرین اور ان کی نوکری کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اُٹھائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے، اس حل کا نام ہے نواز شریف، آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اس کا نام ہے پاکستان مسلم لیگ ن اور آپ کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اس کا نام ہے شیر۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ موٹرویز، سڑکوں کا جال، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، لواری ٹنل نواز شریف نے بنائی، مہنگائی کو نیچے لاتا ہے نواز شریف،سی پیک کا منصوبہ لاتا ہے نواز شریف، انتقام کا نشانہ بنتا ہے تو وہ بھی ہے نواز شریف، جھوٹے مقدمات سینے پر جھیلتا ہے وہ بھی ہے نواز شریف، جھوٹے مقدمات میں جیل جاتا ہے وہ بھی ہے نواز شریف۔مریم نواز نے کہا کہ بجلی گیس علاج کچھ نہیں، ایک ہی کام آتا ہے بد زبانی، اور انتقام، علاج مقصود ہو تو اس بیماری کا نام لینا پڑتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جس حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہو اس میں کوئی سوار نہیں ہوگا، چھلانگ لگائے گا، وعدہ کریں کسی لوٹے کو ووٹ نہیں ڈالو گے، لوٹوں کا مستقبل تاریک ہے،لوٹوں کو دریا میں بہا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب میں عمران خان کا نام لیتی ہوں، نواز شریف نے عمران خان کو پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ بیٹا تم باہر رہو، یہ بڑوں کی لڑائی ہے، میری مجبوری ہے کہ مجھے عوام کے مجرم عمران خان کا نام لینا پڑتا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اس میں عوام کی خدمت کا جذبہ چھو کر بھی نہیں گزرا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close