اور اب بجلی مزید مہنگی کر دی گئی،قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا،نیپرا کا مؤقف

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا۔نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے68 پیسے فی یونٹ رہی،اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3روپے20 پیسے فی یونٹ تھی۔

نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبرکے بل میں کی جائیگی،کے الیکٹرک صارفین پرفیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا،صارفین پر5 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close