فیاض الحسن چوہان ق لیگ کی قیادت کے پاس پہنچ گئے، کیا گفتگو کی؟

لاہور(پی این آئی)فیاض الحسن چوہان ق لیگ کی قیادت کے پاس پہنچ گئے، کیا گفتگو کی؟وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی اسپتال میں عیادت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، مختلف سیاسی

و مذہبی شخصیات کی جانب سے ان سے عیادت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سروسز ہسپتال میں چوہدری شجاعت سے ملاقات کی ہے، فیاض چوہان نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت اورجلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس حوالے سے وزیر جیل خانہ جات نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی چوہدری شجاعت حسین کو جلد رو بصحت کرے، چوہدری شجاعت ہمارے بزرگ، اور ایک جہاندیدہ سیاستدان ہیں اورہمیشہ سے پاکستان میں جمہوری اقدار کے پاسبان رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سیاسی منظرنامے پر جمہوریت کے تسلسل کے لیے چوہدری شجاعت حسین کی نمایاں خدمات ہیں ۔ دعا ہے کہ چوہدری شجاعت جلد صحتیاب ہو کر ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مونس الٰہی نے فیاض الحسن چوہان کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close