پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان مشترکہ مشقیں شروع، مقصد کیا ہے؟

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان مشترکہ مشقیں شروع، مقصد کیا ہے؟ پاکستان اور روس کے درمیان دروزبہ 5 فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دروزبہ 5 فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا میں منعقد ہوئی۔ جس میں دونوں ممالک کے قومی

ترانے بجائے گئے۔پاکستان میں روس کے سفیر بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشتگردی کی مشترکہ مشقیں 2 ہفتے تک جاری رہیں گی جس میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز لے رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close