مسلمانوں کی عالمی سطح پر نمائندگی پر اسرائیل نواز این جی او یو این واچ وزیراعظم عمران خان کیخلاف پھٹ پڑی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام مخالف ایجنڈے پر کھل کر بات کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسرائیل نواز این جی او کو کھٹکنے لگے اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آپ کی موجودگی قابل برداشت نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقوزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانسیسی صدر کے بیان

پر ردِ عمل میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین مذہب قبول نہیں۔وزیر اعظم نے فرانس میں حضورۖکی شان میں گستاخی کے خلاف ٹوئٹ کیا، اسرائیل نواز این جی او یو این واچ نے وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر نفرت پر مبنی جواب دیدیا، یو این واچ نے ٹوئٹ کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آپ کی موجودگی قابل برداشت نہیں۔واضح رہے کہ یو این واچ کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، صرف ملتاجلتا نام رکھا گیا ہے، یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیلی گروپس کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی، عمران خان سے پہلے کبھی کسی نے اسلام دشمنوں کو اتنا کھل کر جواب نہیں دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close