کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسک نہ پہننے پر 300 روپے جرمانے کااعلان کردیا ۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ کوروناکیسزمیں بڑھنے سے ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمدکافیصلہ کیاگیاہے، بلوچستان میں کوروناایس اوپیزپرعمل درآمدنہ
کرنےوالوں پرجرمانےکی تجویزبھی ہے،بلوچستان میں دفاترمیں ملازمین کی شرح50فیصدتک کرنےکی بھی تجویز ہے، کورونا کی دوسری لہر سے مزید نقصانات کاخدشہ ہے۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان حکومت عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے،ماضی کی حکومتوں نے بلوچستان کی محرومیوں میں اضافہ کیا، نوازشریف کے دورمیں بلوچستان کی ترقی کےلئے کچھ نہیں کیاگیا،نوازشریف کے بیان سے دھمکی آمیزپیغام مل رہاہے،پی ڈی ایم کااتحاد غیرفطری ہے، جلداختلافات سامنے آئیں گے،ان کاکہناتھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کا گھیراؤ کرنیوالی بات غیرجمہوری ہے،عوام بلوچستان کی ترقی سے دور رکھنے والوں کو نہیں بھولے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں