بونیر(پی این آئی )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دوست ڈونلڈ ٹرمپ چلا گیا ہے، اب عمران خان کے جانے کی باری ہے، حکومت نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، جھوٹ کا ورلڈ کپ ہو جائے تو وزیراعظم جیت لیں گے۔بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ
امریکا، انگریزوں، جاگیرداروں اور کرپٹ لوگوں کا نظام برداشت نہیں، پاکستان میں اللہ کا نظام چلے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی گزشتہ حکومتوں کا تسلسل ہے، پی ٹی آئی نے عوام کا خون نچوڑا، کشمیری شہداسے غداری کی اور ہمارے کلچر کو تباہ کیا۔سراج الحق نے کہا کہ آپ کب تک لوگوں کو دھوکا دیں گے، گورنر ہاو¿س کو یونیورسٹی اور 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، یہ حکمران پی پی اور مسلم لیگ کا تحفہ ہیں، دونوں جماعتوں کے لوگ ہی پی ٹی آئی میں ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میرا مسئلہ نیب کا نہیں ہے، پوری قوم کو جدوجہد کے لئے تیار رہنا چاہیے، موقع ملا تو نیب کے لوگوں کو بھی جیل میں ڈالوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں