کورونا وائرس کی دوسری لہر، قائداعظم یونیورسٹی کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں کرونا کی وبا تیزی پھیلنے لگی ہے، اسی تناظر میں قائد اعظم یونیورسٹی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وبا کے باعث قائداعظم یونیورسٹی کے تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں، قائداعظم یونیورسٹی کے تحت امتحانات 9سے 13نومبر تک ہوناتھے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعچ بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کے مطا بق امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں کوروناکیسز میں اضافے کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی کو 6 نومبر تک سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ہاسٹلز میں موجود طلبا کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close