فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غورکیا جا رہا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا اعلان کر دیا،

صوابی(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پرغور کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران

خان 21 نومبرکو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے بہترین اور زیادہ مواقع میسرآئیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سود کے خلاف قانون منظور کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close