گلگت بلتستان الیکشن میں فتح کس کی ہو گی؟ سینئر اینکر عمران خان نے پیشنگوئی کر دی


گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان مین الیکشن کی آمد آمد ہے اور تمام سیاسی جماعتیں بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں روایت رہی ہے کہ پاکستان میں جس پارٹی کی حکومت ہوتی ہے اسی پارٹی کو یہاں کے لوگ بھی ووٹ دے کر منتخب کرتے ہیں۔ اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ اس بار

ہونے والے الیکشن میں بھی یہی کچھ ہونے جا رہا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ کچھ دن گلگت بلتستان کے سروے کے بعد ممکنہ نتائج یہ ہوسکتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ لوگ حکومت کو ووٹ دینے کی پالیسی پر بدستور قاٸم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نتاٸج کے لحاظ سے دوسری بڑی کامیاب جماعت ہوگی۔عمران خان کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں ن لیگ 1 یا 2 نشستیں ہی جیت پاٸے گی۔ یہاں آزاد امیدوار اہم ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close