اگر سیاستدانوں میں ایک شخص کا نام لیا جا سکتا ہے تو پھر ادارے کے کسی اور فرد کا نام بھی لیا جا سکتا ہے

اسلام آباد(پی این آئی )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن اگر سیاستدانوں میں ایک شخص کا نام لیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم ، صدر مملکت کا نام لیا جاسکتا ہے تو پھر ادارے کے کسی اور فرد کا نام بھی لیا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے

رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کسی شخصیت کا نام لینے میں کوئی جرم کی بات نہیں ہے لیکن ہم اس حوالے سے حقیقت پسندی کی طرف جانا چاہتے ہیں تو بعض لوگ لحاظ رکھتے ہیں اور بعض لوگ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے کیٹپن (ر) صفدر کے معاملے پر پولیس کے اعلیٰ افسران چھٹی چلے گئے اور پھر اس ضمن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا لیکن 3 ہفتے بھی گزرگئے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مداخلت پر 10 روز میں تحقیقات کا کہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close