دیوالی پر ہندو برادری کو خوش کرنے کی تیاری،سندھ حکومت کا دیوالی پر ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ دینے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر تمام ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔محکمہ خزانہ سندھ نے ہندو ملازمین کو ایڈونس تنخواہ کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کو پنشن بھی دیوالی سے پہلے ہی ادا کردی جائے گی۔ذرائع کے

مطابق سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین مذہبی تقریبات بھرپور انداز میں مناسکیں گے۔محکمہ خزانہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومت کے ہندو ملازمین اور پنشنرز کو 10 نومبر کو پیشگی تنخواہ اور پنشن دے دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close