سعودی عرب سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے بھی کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی گئی۔ سعودی ایوی ایشن گاگا نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے

بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے ۔ جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوں گے ، گاگا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی ہے ، گاگا نے تمام ائیر لائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close